72
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لبنان میں امریکی سفارت خانے پر مسلح شخص نے فائرنگ کردی، بعد ازاں فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے امریکی سفارت خانے پر فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
لبنانی فوج کے مطابق امریکی سفارت خانے پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور شامی شہری ہے۔امریکی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فائرنگ سفارت خانے کے داخلی دروازے کے قریب ہوئی جس میں عملہ محفوظ رہا۔