اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ نسلوں کو بچانے کے لیے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے پائیدار منصوبہ بندی کرنے پر زور دیا ہے۔
وہ جمعہ کو ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان سے اپیل کی کہ وہ اٹھ کھڑے ہوں اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کے خلاف دیوار تعمیر کریں۔
انہوں نے کہا کہ تباہ کن سیلاب، بادلوں کے پھٹنے اور بے مثال بارشیں موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا جس نے لاکھوں افراد کو بے گھر کرنے کے علاوہ چار سو بچوں سمیت چودہ سو افراد کو ہلاک کیا