سوئس حکومت نے حماس پر پابندی کےقانون کی منظوری دیدی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پابندی کے قانون کے مسودے میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے جب کہ مسودے میں پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے قید یا جرمانے کی سزا بھی مقرر کی گئی ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق حماس پر پابندی کے قانون کا مسودہ منظوری کے لیے پارلیمنٹ کو بھیجا جائے گا۔سوئس میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئس یہودی تنظیمیں SIG اور PLJS حماس پر پابندی کا مطالبہ کرتی رہی ہیں تاہم سوئس حکومت کی جانب سے حماس پر پابندی کے قانون کے مسودے کی منظوری کو ناقدین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ حماس پر پابندی کے اس اقدام سے فلسطینی تنازع میں سوئٹزرلینڈ کی غیر جانبدارانہ پوزیشن اور ثالث کے طور پر اس کا کردار ختم ہو جائے گا۔سوئٹز میڈیا رپورٹ کے مطابق قانونی مسودے پر سیکیورٹی پالیسی کمیشن سے بھی مشاورت کی جائے گی جب کہ کسی گروپ یا تنظیم پر پابندی کو وفاقی انتظامی عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca