حزب اللہ پر پابندی ،سوئس پارلیمنٹ میں قرارداد منظور

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حزب اللہ پر پابندی ،سوئس پارلیمنٹ میں قرار داد منظور،پابندی کے حق میں 126، مخالفت میں 20 اور 41 ارکان نے ووٹ نہیں دیا۔

سوئس پارلیمنٹ نے ایک غیر معمولی قدم اٹھایا اور حزب اللہ کو کالعدم قرار دینے کے حق میں ووٹ دیا۔خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ عام طور پر ایک غیر جانبدار ملک ہے اور بین الاقوامی تنازعات میں مذاکرات اور ثالثی کا کردار ادا کرتا ہے تاہم حزب اللہ کو پارلیمنٹ نے کالعدم قرار دیا ہے۔پارلیمنٹ میں پابندی کے حق میں 126، مخالفت میں 20 اور 41 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔سوئٹزرلینڈ کے ایوان بالا نے گزشتہ ہفتے حزب اللہ پر پابندی کے حق میں ووٹ دیا تھا اور اب ایوان زیریں نے بھی اس کی توثیق کر دی ہے۔حزب اللہ پر پابندی لگانے کی تجویز دینے والے ارکان پارلیمنٹ کا موقف ہے کہ حزب اللہ عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور سوئٹزرلینڈ کو دہشت گردی کے خلاف اقدام کے طور پر اس پر پابندی عائد کرنے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف

    اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​

    بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفید معلومات فراہم کرتی اور اردو کمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا