اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حزب اللہ پر پابندی ،سوئس پارلیمنٹ میں قرار داد منظور،پابندی کے حق میں 126، مخالفت میں 20 اور 41 ارکان نے ووٹ نہیں دیا۔
سوئس پارلیمنٹ نے ایک غیر معمولی قدم اٹھایا اور حزب اللہ کو کالعدم قرار دینے کے حق میں ووٹ دیا۔خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ عام طور پر ایک غیر جانبدار ملک ہے اور بین الاقوامی تنازعات میں مذاکرات اور ثالثی کا کردار ادا کرتا ہے تاہم حزب اللہ کو پارلیمنٹ نے کالعدم قرار دیا ہے۔پارلیمنٹ میں پابندی کے حق میں 126، مخالفت میں 20 اور 41 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔سوئٹزرلینڈ کے ایوان بالا نے گزشتہ ہفتے حزب اللہ پر پابندی کے حق میں ووٹ دیا تھا اور اب ایوان زیریں نے بھی اس کی توثیق کر دی ہے۔حزب اللہ پر پابندی لگانے کی تجویز دینے والے ارکان پارلیمنٹ کا موقف ہے کہ حزب اللہ عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور سوئٹزرلینڈ کو دہشت گردی کے خلاف اقدام کے طور پر اس پر پابندی عائد کرنے کی ضرورت ہے۔