23
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو میں سوئس وزیر خارجہ نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔علاوہ ازیں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی یونانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں بھارت کے بے بنیاد الزامات اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر پاکستان کے تحفظات سمیت علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی فورمز پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔