147 ارکان نے ووٹ ڈالے۔ پی ٹی آئی کے 9 آزاد ارکان اور جماعت اسلامی کے 1 رکن نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور الیکشن کا بائیکاٹ کیا
پیپلز پارٹی کے سید اویس شاہ سپیکر منتخب ہو گئے. اویس شاہ کو 111 اور ایم کیو ایم کی امیدوار صوفیہ سعید کو 36 ووٹ ملے
انتھونی نوید سندھ اسمبلی کے پہلے عیسائی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے. کراچی سے تعلق رکھنے والے نوید انتھونی دوسری بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں. وہ سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے
آج تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سندھ اسمبلی کے 9 آزاد ارکان نے بھی رکنیت کا حلف اٹھایا جس کے نتیجے میں حلف اٹھانے والے ارکان کی کل تعداد 157 ہو گئی. جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے بھی رکنیت کا حلف اٹھایا جبکہ جی ڈی اے کے 3 ارکان غیر حاضر رہے.
سندھ اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا.
109