شام،باغیوں نےحکومتی فورسز کیلئے عام معافی کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) باغیوں نے وزیر اعظم غازی الجلالی کو اقتدار کی پرامن منتقلی میں تعاون کرنے کی ہدایت کی اور حزب اختلاف کی تحریک کے مرکزی رہنما محمد البشیر کو عبوری انتظامیہ کا سربراہ مقرر کیا۔

شام میں کامیاب بغاوت کے بعد ہزاروں شامی شہری جو طویل عرصے سے خانہ جنگی کی وجہ سے بے گھر ہو چکے تھے شام واپس جا رہے ہیں۔ ان بے گھر افراد کی واپسی سے دمشق جانے والی سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقبوضہ گولان سے آگے بفر زون میں داخل ہو کر علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔اسرائیل نے پیر کو دمشق میں شامی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر پر بھی بمباری کی اور دعویٰ کیا کہ اس نے شام میں مشتبہ کیمیائی ہتھیاروں اور میزائل ڈپو کو نشانہ بنایا ہے۔
1974 کے معاہدے کی واضح خلاف ورزی کرتے ہوئے، اسرائیل نے بھی اپنی افواج کو مقبوضہ گولان سے باہر بفر زون کے طور پر نامزد علاقے میں داخل کیا ہے اور اپنے فوری قبضے کا اعلان کیا ہے۔قطر نے اسرائیلی اقدام کی مذمت کی ہے جبکہ مصر نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کے قبضے کو شام کی خودمختاری اور علاقے کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا