122
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب اور قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام کو واجب الادا عالمی بینک کے قرض کی ادائیگی کریں گے۔
دونوں ممالک کے نمائندوں نے سعودی پریس ایجنسی (SPA) کو ایک مشترکہ بیان میں عالمی بینک کو شام کی جانب سے تقریباً 15 ملین ڈالر کے بقایا جات کی ادائیگی کے بارے میں آگاہ کیا۔دونوں ممالک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے عالمی بینک کے لیے برسوں کے وقفے کے بعد شام میں امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔