اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے کرکٹ میں نیا فارمیٹ متعارف کرادیا ہے
کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ 10 اوورز فی اننگز کا نیا فارمیٹ کھیل کو مزید تیز کرے گا۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے 6T کے دلچسپ اصول بھی جاری کیے ہیں جس کے مطابق 60 گیندیں فی اننگز کے میچ میں چھٹی وکٹ گرنے پر اننگز ختم ہو جائے گی۔
10 میں سے 2 اوور پاور پلے ہوں گے، تیسرا پاور پلے اوور پہلی بارہ گیندوں پر دو چھکے لگا کر لیا جا سکتا ہے۔
پہلی 30 گیندیں ایک اینڈ جبکہ دوسرے اینڈ سے بھی تیس بالیں کرائی جائیں گی
اگر مقررہ وقت تک 54 گیندیں نہیں کرائی گئیں تو آخری چھ گیندوں کے لیے ایک فیلڈر کم ہو جائے گا۔
شائقین ‘مسٹری فری ہٹ کیلئے ووٹ کریں گے، بلے باز اس گیند پر آؤٹ نہیں ہو سکے گا۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق ‘6T’ کا پہلا ایڈیشن 24 سے 28 اگست تک ویسٹ انڈیز میں ہوگا جس میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایونٹ میں دنیا بھر سے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔
The 6IXTY IS HERE!🙌
Welcome to Cricket's Power Game – the world's newest and most exciting format! @6ixtycricket #The6ixty pic.twitter.com/I5G1gKMyiE— Windies Cricket (@windiescricket) June 22, 2022