انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 بھارتی بلے باز نے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز ابھیشیک شرما نے دھواں دھار اننگز کھیل کر کئی ریکارڈ توڑ ڈالے۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار کو ممبئی میں کھیلا گیا۔ہندوستان نے انگلینڈ کی دعوت پر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔نوجوان اوپنر ابھیشیک شرما نے ہندوستانی ٹیم کی جانب سے ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔ ابھیشیک شرما نے 37 گیندوں پر سنچری اسکور کی اور 54 گیندوں پر 13 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے مجموعی طور پر 135 رنز بنائے۔ابھیشیک نے T20 انٹرنیشنل میں ہندوستان کے لیے دوسری تیز ترین سنچری بنائی۔

اس سے قبل روہت شرما نے 35 گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔ ابھیشیک شرما انگلینڈ کے خلاف 135 رنز کی اننگز کے ساتھ T20 انٹرنیشنل میں ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ انفرادی اسکورر بن گئے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ شبمن گل کے پاس تھا جنہوں نے 126 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔انگلینڈ کے خلاف 13 چھکے لگانے والے ابھیشیک شرما نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ہندوستانی اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔بھارتی ٹیم کے 247 رنز کے جواب میں انگلش ٹیم 11ویں اوور میں صرف 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز 1-4 سے جیت لی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا