ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آسٹریلیا نے ICCT20 ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں سکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی.،آسٹریلیا نے 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر سکاٹ لینڈ کے 181 رنز کے ہدف کا تعاقب کیا۔کینگروز کے بلے باز ٹریوس ہیڈ سب سے نمایاں بلے باز تھے جنہوں نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، مچل مارش نے 8، گلین میکسویل نے 11 اور مارکس اسٹوئنس نے 59 رنز کی اننگز کھیلی، ٹم ڈیوڈ 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،سکاٹ لینڈ کی جانب سے سفیان شریف اور مارک واٹ نے 2، جبکہ بریڈ وہیل نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے تھے۔سکاٹ لینڈ کے برینڈن میک ملن سب سے شاندار بلے باز تھے جنہوں نے 34 گیندوں پر 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، برینڈن کی اننگز میں 6 بلند و بالا چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔جارج مونی 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، میتھیو کراس نے 18 رنز بنائے، جب کہ سکاٹ لینڈ کے کپتان رچی بیرنگٹن نے ذمہ داری سے کھیلا اور 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں

ٹی 20 ورلڈ کپ ،پاپوا نیو گنی کیخلا ف میچ میں یو گنڈا کے بائولر نے تاریخ رقم کر دی

اس میچ میں آسٹریلیا کے لیگ اسپنر ایڈم زمپا صرف ایک وکٹ لے سکے، نیتھن ایلس اور ایشٹن ایگر بھی 1-1 سے آؤٹ ہوئے۔
کینگروز کے آف اسپنر گلین میکسویل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا پہلے ہی گروپ بی سے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔آسٹریلیا 6 پوائنٹس کے ساتھ میگا ایونٹ کے گروپ بی میں سرفہرست ہے، اور پہلے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے، جب کہ انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ بالترتیب 5.5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں.

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca