اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کوپانچ وکٹوں سے شکست دے دی پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ آخری گیند تک گیا بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا پاکستان کے دونوں اوپنر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور جلد پویلین لوٹ گئے
پاکستان کی جانب سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور بیس اوور میں پاکستان کا سکور 159تک پہنچا یوں بھارت کو جیت کیلئے 160رنز کا ٹارگٹ ملا جواب میں پاکستانی بائولرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ بھارت نے جلد چار وکٹیں گرنے کے باوجود کوہلی اور ہادیک پانڈیا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور اچھی پارٹنر شپ کی جس کے بعد صورتحال یہ ہوئی کہ ایک اوور میں 16رنز درکار آخر ی اوور میں محمد نواز نے وائیڈ اور نوبالز کرائیں جو کہ نقصان دہ ثابت ہوئیں یو ں بھارت نے بمشکل آخری گیند پر میچ میں کامیابی حاصل کرکے ورلڈ کپ کا فاتحانہ آغاز کیا۔
91