اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں نیدرلینڈز نے نیپال کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔نیدرلینڈز نے نیپال کا 107 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں باآسانی حاصل کر لیا۔ڈیلس میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں ہالینڈ کے کپتان اسکاٹ ایڈوارس نے ٹاس جیت کر نیپال کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں
ٹی 20 ورلڈ کپ،جیتنے والی ٹیم کو 70 کروڑ روپے ملیں گے
یدرلینڈ کی شاندار باؤلنگ کے سامنے نیپال کی ٹیم بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم آخری اوور میں 106 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کپتان روہت 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ کرن 17، گلشن 14 اور انیل شاہ 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک اور ٹم برنگل نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
نیدرلینڈ نے نیپال کا 107 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ میکس او ڈوڈ 54 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔اس کے علاوہ وکرم جیت سنگھ نے 22، لیویٹ نے ایک اور سیبرانڈ نے 14 رنز بنائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل منگل کو اسکاٹ لینڈ اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ بی کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
ٹی 20 ورلڈ کپ،پہلے میچ میں کینیڈا کی فائنل الیون کا ایک کھلاڑی بھی کینیڈا میں پیدا نہیں ہو ا
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں ایکشن میں ہیں، 9 وینیوز پر کل 55 میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا جب کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 9 جون کو کھیلیں گی۔