ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو شکست دیدی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 32ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف یوگنڈا کی پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 40 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یوگنڈا کے کینتھ وسوا نے 11 رنز بنائے جب کہ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔یوگنڈا کے خلاف پہلے بولنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 3، ٹرینٹ بولٹ، مچل سینٹنر اور رچن رویندرا نے 2، 2 جبکہ لوکی فرگس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یوگنڈا کے 40 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے 41 رنز کا ہدف 5.2 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔واضح رہے کہ افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں گروپ سی سے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca