ٹی 20ورلڈکپ ،پاکستانی ٹیم 120 رنز بھی نہ بنا سکی، انڈیا کےہاتھوں بدترین شکست

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نیویارک میں کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کے خلاف ہندوستان کی بیٹنگ لائن اپ بری طرح گرگئی اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تاہم 120 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنا سکی۔

ہندوستان کی اننگز:
پہلا اوور بغیر کسی نقصان کے 8 رنز پر مکمل ہونے کے بعد دوبارہ بارش شروع ہونے پر میچ روک دیا گیا اور کھلاڑی میدان سے باہر چلے گئے۔ بعد ازاں جب میچ شروع ہوا تو ویرات کوہلی 4 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کے خلاف بھارت کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری۔بھارت کی دوسری وکٹ 19 رنز پر گری جب بھارتی کپتان روہت شرما شاہین آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے خلاف بھارت کی تیسری وکٹ 58 رنز پر گری جب کرین پٹیل 20 رنز بنا کر نسیم شاہ کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے۔

پاکستان کے خلاف انڈیا کی چوتھی وکٹ 89 رنز پر گری۔ سوریا کمار یادیو 7 رنز بنانے کے بعد حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔بھارت کی پانچویں وکٹ 95 رنز پر گری جب شیوم دوبے 3 رنز بنا کر نسیم شاہ کا تیسرا شکار بنے۔پاکستان کے خلاف بھارت کی چھٹی اور ساتویں وکٹ 96 رنز پر گری جب دو بھارتی بلے باز محمد عامر کی مسلسل 2 گیندوں پر آؤٹ ہوئے۔ رشبھ پنت 42 اور رویندر جڈیجہ صفر پر محمد عامر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان کے خلاف بھارت کی آٹھویں وکٹ 112 رنز پر گری جب ہاردک پانڈیا 7 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے۔

بھارت کی نویں وکٹ بھی 112 رنز پر گری، جسپریت بمراہ صفر پر حارث رؤف کا شکار بنے۔بھارت کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی ارسدیپ سنگھ تھے جو 9 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پہلی بار بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف آل آؤٹ ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ بھارت کا پاکستان کے خلاف 119 آل آؤٹ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے کم اسکور بھی ہے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 4 اوورز میں 21 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔شاہین آفریدی نے 4 اوورز میں 29 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔ حارث رؤف نے 3 اوورز میں 21 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔محمد عامر نے 4 اوورز میں 23 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عماد وسیم نے 3 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 17 رنز دیے۔ افتخار احمد نے ایک اوور کرایا اور 7 رنز دئیے۔

پاکستان کی اننگز:
بھارت کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 26 رنز پر گری جب کپتان بابر اعظم 13 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 57 رنز پر گری، عثمان خان 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی تیسری وکٹ 73 رنز پر گری، فخر زمان 13 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 80 رنز پر گری جب سیٹ بلے باز محمد رضوان 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی شاداب خان تھے جو 88 کے مجموعی سکور پر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بھارت کے خلاف پاکستان کی چھٹی وکٹ 102 رنز پر گری، افتخار احمد 5 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے۔

آؤٹ ہونے والے پاکستان کے ساتویں کھلاڑی عماد وسیم تھے جو 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نسیم شاہ 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ان کے علاوہ ہاردک پانڈیا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ارسدیپ سنگھ اور کرین پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، ماضی ماضی ہے ۔قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca