طوفان کی وارننگ، T20 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتے والی بھا رتی ٹیم سمندری طوفان کے باعث بارباڈوس میں پھنس گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بارباڈوس میں کیٹیگری 4 کے طوفان باریل کی پیش گوئی کی گئی ہے، سمندری طوفان کے باعث بارباڈوس کے ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دوسرا بدترین طوفان ہے، بارباڈوس میں کرفیو جیسی صورتحال ہے، کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے آئندہ چند گھنٹوں میں ساحل سے ٹکرانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔بارباڈوس میں ہلکی بارش جاری ہے، بھارتی ٹیم ہوٹل کے اندر ہے اور ہوٹل کا عملہ بھی بہت کم ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اسکواڈ کو کھانے کے لیے قطار میں لگنا پڑ رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ چارٹرڈ فلائٹ کے انتظامات بھی کر رہا ہے تاہم صورتحال کا انحصار ایئرپورٹ کے کھلنے پر ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کا ایکشن پلان کسی کو معلوم نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔