یوم تکبیر، مسلح افواج پاکستان کی جانب سے قوم کو مبارکباد،ہر قیمت پر وطن کادفاع کرنے کا عزم

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) ایٹمی دھماکوں کی 27 ویں سالگرہ کے موقع پر فوجی قیادت نے قوم کو مبارکباد دی اور مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر خطرے کے خلاف ثابت قدمی کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے یوم تکبیر پر پاکستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر خطرے کے خلاف اپنی ثابت قدمی کا اعادہ کرتی ہیں .آئی ایس پی آر کے مطابق یوم تکبیر اس تاریخی موقع کی یاد مناتے ہیں جب پاکستان نے جوہری طاقت بن کر جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا اور اپنے دفاع کے حق پر زور دیا۔
یہ عظیم کامیابی قوم کے عزم، اتحاد اور باوقار اور پرامن وجود کے لیے مسلسل جدوجہد کی علامت ہے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت ایک قومی ٹرسٹ ہے جو عوام کی اجتماعی امنگوں کی عکاسی کرتی ہے۔
یوم تکبیر منانا قیادت کے وژن، ہمارے سائنسدانوں اور انجینئروں کی ذہانت اور ان تمام لوگوں کی قربانیوں کو خراج تحسین ہے جنہوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔
مسلح افواج نے کہا کہ یہ دن اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتا ہے اور ہماری مستند کم از کم دفاعی حکمت عملی کے اصول کی توثیق کرتا ہے جو خطے میں امن اور تزویراتی استحکام کے قیام پر مبنی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر خطرے کے خلاف اپنی ثابت قدمی کا اعادہ کرتی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com