اس جہنم سے نکالو،ڈاکٹرعافیہ کی بہن سے ملاقات کے دوران روتے ہوئے اپیل 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )دو پاکستانی بہنوں کی امریکی جیل میں مسلسل دوسرے روز ملاقات ہوئی جس میں ڈاکٹر عافیہ نے بار بار کہا کہ مجھے اس جہنم سے نکالو۔

ڈاکٹر عافیہ فورٹ ورتھ ٹیکساس میں واقع امریکی جیل ایف ایم سی کارسویل میں قید ہیں۔

دوسری ملاقات میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان اور انسانی حقوق کے وکیل کلائیو سمتھ بھی موجود تھے۔ سینیٹر مشتاق خان نے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی تفصیل بتائی۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں نے ڈاکٹر عافیہ سے 3 گھنٹے تک ملاقات کی، بات چیت مکمل ریکارڈ کی جارہی تھی، عافیہ صدیقی کی طبیعت کمزور ہے، ان کی آنکھوں میں بار بار آنسو آرہے تھے‘۔

 ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی 20 سال بعد اپنی بڑی بہن فوزیہ صدیقی سے ملاقات

سینیٹر مشتاق خان کے مطابق ڈاکٹر عافیہ بار بار کہہ رہی تھیں کہ مجھے اس جہنم سے نکالو، اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو زنجیروں میںجکڑ کر لے جایا گیا۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی کنجی اسلام آباد میں ہے واشنگٹن میں نہیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com