176
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) طالبان رہنما مولوی ہیبت اللہ اخوندزادہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے اور کسی کو اپنے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔
افغان میڈیا کے مطابق مولوی ہیبت اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان دنیا کے ساتھ اچھے سیاسی اور اقتصادی تعلقات خصوصاً اسلامی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے، کسی کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ افغان معیشت کے بحران اور دیوالیہ ہونے کی پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں
افغان طالبان کا بھنگ کاشت کرنے والوں کو سزا دینے کا فیصلہ
ملک میں پوست کی کاشت بند کر دی گئی ہے اور کسان متبادل کاشت کر رہے ہیں، ہر قسم کی منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔مولوی ہیبت اللہ نے کہا کہ خواتین معاشرے کا نصف ہونے کی حیثیت سے خواتین کی بہتری کے لیے اقدامات کر ر ہے ہیں، شریعت کے مطابق خواتین کی آرام دہ اور خوشحال زندگی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔