اداکارہ کی جانب سے تنقید اس وقت سامنے آئی جب وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ خود کو بے بس محسوس کر رہی ہیں۔
انہوں نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ‘میں نے کبھی بھی اپنے خیالات اور جذبات کا کھل کر اظہار کرنے میں شرم یا خوف محسوس نہیں کیا لیکن اس وقت میں بہت جذباتی ہوں۔
Helpless. I feel so totally and utterly helpless. Ive never been scared of saying what I want or how I feel, but right now im very emotional and actually just don't have any words left to give and i am really sorry if that offends anyone
— Shaniera Akram (@iamShaniera) November 2, 2023
شنیرا اکرم نے لکھا کہ ‘دراصل میرے پاس اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں، اگر اس سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت خواہ ہوں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ آیا وہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کا حوالہ دے رہی تھیں۔
شنیرا اکرم کی پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ ارمینا خان نے ان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ‘جب پاکستان کی بات آتی ہے تو آپ کے پاس کہنے کے لیے بہت سارے الفاظ ہوتے ہیں۔
You have plenty of words to give when it’s Pakistan. Either talk about Palestine openly or keep your dramatics to yourself. https://t.co/ZaXDdhCeQl
— Armeena ✨ (@ArmeenaRK) November 2, 2023
انہوں نے مشورہ دیا کہ "فلسطین کے بارے میں کھل کر بات کریں یا اپنے ڈراموں کو اپنے پاس رکھیں۔”
یاد رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 8 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 3 ہزار سے زائد بچے اور 2 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔
I’ll condemn Hamas the minute you condemn decades of illegal occupation & apartheid, murder of countless innocent civilians prior to October 7th, an exodus of a country into the world’s most populated & largest open air prison. Condemn that FIRST! We are NOT belittling the souls…
— Ushna Shah (@ushnashah) November 2, 2023
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر پاکستانی اداکار خصوصاً ارمینہ خان، اشنا شاہ اور عثمان خالد بٹ، صبا قمر مسلسل اسرائیل کے خلاف ٹوئٹ کر کے اپنے مداحوں کو غزہ میں جاری ‘نسل کشی سے آگاہ کر رہے ہیں۔