وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 15 روز میں آج پاکستان پہنچے گا، تکنیکی سطح کے مذاکرات تقریباً 10 روز ہوں گے، پالیسی سطح کے مذاکرات 5 روز میں ہوں گے۔
اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کے لیے وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ تیار کر لی، 11 وزارتوں اور حکام کی مکمل عملدرآمد اور جزوی عملدرآمد رپورٹ بھی تیار کر لی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت توانائی، وزارت پیٹرولیم نے اہداف پر عمل درآمد کیا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، وزارت منصوبہ بندی، پیپرا نے بھی اہداف پر عمل درآمد کیا جب کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی جائزے کی کامیاب تکمیل کے بعد 71. کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔