قطری وزیر اعظم اور امیرطالبان کےدرمیان مذاکرات

  اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی نے طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ سے ملاقات کی جس میں عالمی برادری کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کے لیے خفیہ مذاکرات کیے گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ طالبان نے اپنی سفارتی تنہائی کے خاتمے کے لیے بات چیت کے لیے نئی آمادگی کا اشارہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طالبان نے اقوام متحدہ کی افغان خواتین کارکنوں کو کام کرنے سے روک دیا

قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی اور ہیبت اللہ اخونزادہ کے درمیان 12 مئی کو جنوبی افغان شہر قندھار میں ہونے والی ملاقات کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ طالبان رہنما کی کسی غیر ملکی رہنما سے پہلی ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو مذاکرات پر بریفنگ دی گئی اور وہ طالبان سے مذاکرات سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔

مزیر پڑھیں

طالبان سے مذاکرات کیلئے پاکستان کی مدد کی ضرورت نہیں، امریکی سفیر

ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ محمد بن عبدالرحمٰن نے ہیبت اللہ کے ساتھ دیگر مسائل پر بھی بات چیت کی، جیسے کہ لڑکیوں کی تعلیم اور طالبان کی طرف سے خواتین کی ملازمت پر سے پابندی ہٹانا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com