تحریک انصاف اور حکومت کے مذاکرات اچھی بات ہے لیکن نکلنا کچھ بھی نہیں، شیخ رشید

ارډدوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنا دی ہے لیکن اس میں سے نکلنا کچھ بھی نہیں ہے

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہے، لیکن ان مذاکرات سے کچھ نہیں نکل سکتا کیونکہ قبرایک اور بندے دو ہیں
انہوں نے کہا کہ مذاکرات بہت اچھی چیز ہے، دنیا میں جنگوں کے بعد بھی مذاکرات ہوتے ہیں، مذاکرات سے کچھ نہ نکلا تو جوڈو کراٹے اور بنکاک کے شعلے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ 26 تاریخ ایک ہولناک، خوفناک اور جابرانہ دن تھا، اس کی مذمت کرتا ہوں ۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے طویل ملاقات ہوئی۔ جب میں باہر آیا تو میں نے کہا کہ بہتر رہے گا کہ گفتگو مختصر رکھی جائے۔ سابق وزیراعظم نے مجھے کہا کہ آپ اور میں ایک ہیں۔ ہمارا ایک اور ایک دو نہیں بلکہ 11 ہیں ہمارا نمبر 11 بہتری کا نمبر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہتری کے لیے حالات سامنے آنے چاہئیں، سیاسی طور پر حالات غیر مستحکم ہیں، پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ 30 دسمبر تک عدم استحکام رہے گا، 26 نومبر کا خونی دن گزر چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی سعودی عرب کے دورے سے واپس آئے ہیں جس سے بھی ملتا ہوں کہتا ہےکہ اللہ پاکستان کی حفاظت کرے۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں مذاکرات کا حامی تھا اور ہوں۔ میرا صرف ایک آدمی سے تعلق ہے اور وہ پی ٹی آئی کا بانی ہے میں کسی اور کو نہیں جانتا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com