84
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)کامیاب مذاکرات کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پہلے جائزے کے لیے عملے کی سطح کا معاہدہ طے پا گیا۔
آئی ایم ایف کے بیان کے مطابق معاہدے کی باضابطہ منظوری کے بعد پاکستان کو تقریباً 2 ارب ڈالر کی ادائیگی موصول ہوگی۔ پاکستان نے معاہدے کی تمام شرائط پوری کی ہیں۔ پاکستانی حکام سماجی تحفظ کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی 2015 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر ہے، گزشتہ 18 ماہ کے دوران پاکستان نے چیلنجز کے باوجود میکرو اکنامک استحکام کی بحالی میں پیش رفت کی ہے۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان میں معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے، معاشی سرگرمیاں بتدریج بڑھنے کا امکان ہے، پاکستان کو اب بھی ماحولیاتی خطرات کا سامنا ہے۔