تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ علاقائی تعاون، ترقی اور خوشحالی کے دور کا آغاز کرے گا،شہباز شریف 

 اردو رلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ علاقائی تعاون، ترقی اور خوشحالی کے دور کا آغاز کرے گا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے تاپی کے مشترکہ نفاذ کے منصوبے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ چاروں ممالک کی ترقی اور خطے، پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ کے لیے تیار ہیںشہباز شریف نے کہا کہ یہ منصوبہ ٹھوس یقین دہانیوں اور باہمی طور پر طے شدہ شرائط و ضوابط کے ساتھ خطے کو قدرتی گیس کے حصول میں مدد دے گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی صورتحال کے پیش نظر توانائی ایک حقیقی چیلنج بن چکا ہے، پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کے لیے توانائی کے آپشنز تلاش کرنے کے لیے تیز رفتار اقدامات کی ضرورت ہے۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی کہ تاپی منصوبے کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کو تیز کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک اور ترکمانستان کے وزیر مملکت اور ترکمان گیس کے چیئرمین مسقط بابائیف نے وزیراعظم کی موجودگی میں تاپی معاہدے پر دستخط کیے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔