کوئی ایرانی شہری یا فوجی اہداف کو نشانہ نہیں بنایا گیا.
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان میں دہشت گرد پناہ گاہوں پر ٹارگٹ حملے کیے اور جوابی حملے میں ایران کے کسی شہری یا فوجی ہدف کو نشانہ نہیں بنایا گیا.
ترجمان کے مطابق آپریشن کو ’مارگ بر سرمچار‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ انٹیلی جنس بیس آپریشن میں متعدد دہشت گرد مارے گئے ہیں.
دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے حوالے سے ایران کے ساتھ اپنے تحفظات کا اظہار کر رہا ہے.
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی موجودگی اور سرگرمیوں کے ٹھوس شواہد کے ساتھ کئی ڈوزیئر بھی شیئر کیے ہیں لیکن ہمارے سنگین خدشات پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے,یہ نام نہاد سرمچر معصوم پاکستانیوں کا خون بہاتے رہے.
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق آج کا آپریشن نام نہاد سرماچاروں کے بارے میں تصدیق شدہ انٹیلی جنس کی روشنی میں کیا گیا, یہ آپریشن تمام خطرات کے خلاف اپنی قومی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے.
دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اپنے عوام کی حفاظت اور تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا. پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے.
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق آج کی کارروائی کا واحد مقصد پاکستان کی اپنی سلامتی اور قومی مفاد کو حاصل کرنا تھا جس سے سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا.
39