غزہ کے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،انوارالحق کاکڑ 

 

وزیراعظم آفس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو غزہ میں جاری تشدد میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش ہے، ہم مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

پی ایم آفس نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ کے باشندوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا نہ صرف انسانیت کے خلاف ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

 

 

وزیر اعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ موجودہ پرتشدد کارروائیوں کو فلسطین پر عشروں کے ناجائز اسرائیلی قبضے اور وہاں کے عوام کے خلاف پالیسیوں کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو فوری ایکشن لینا چاہیے۔ غزہ کے محصورین تک زندگی کی ضروری اشیاء کو بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

پی ایم آفس کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر او آئی سی اور دیگر اسلامی ممالک سے قریبی رابطے میں ہے اور وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی 18 اکتوبر کو او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ غزہ کا دورہ کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا