مولاناطارق جمیل کو کینیڈا میں دل کادورہ،ہسپتال منتقل

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز ) پاکستان کے معروف عالم دین، مبلغ اور مذہبی اسکالر

مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا

مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ والد اس وقت

کینیڈا میں ہیں اور انہیں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل

سے ان کی حالت اب کافی بہتر ہے، لوگوں سے ان کے لیے دعا کی درخواست ہے۔ یوسف جمیل کے بیان کو

مولانا طارق جمیل کے آفیشل اکاؤنٹ سے ری ٹویٹ کیا گیا ہے۔ یوسف جمیل نے بتایا کہ پاکستانی وقت کے مطابق

دوپہر ایک بجے اور کینیڈین وقت کے مطابق رات تین بجے انہیں دل اور سینے میں درد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گھر سے

دور رہنا پریشانی کا باعث ہے، والد کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے

اور وہ بالکل ٹھیک ہیں تاہم ان کا گھر سے دور ہونا ہمارے لیے پریشانی کا باعث ہے۔ مولانا یوسف جمیل نے کہا کہ

سوشل میڈیا پر افواہوں کو روکنے کے لیے آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں اور آپ سے ان کی صحت و تندرستی اور

وطن واپسی کے لیے دعا کی درخواست کرتا ہوں۔دوسری جانب معروف صحافی اور میزبان وسیم بادامی نے سماجی

رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے دل کی شریانیں بند ہیں تاہم ڈاکٹروں

نے ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دے دی ہے تاہم وہ زیر علاج ہیں۔ ٹورنٹو کا ایک ہسپتال۔ جہاں ڈاکٹروں نے انہیں

انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا ہوا ہے۔واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل چند روز قبل کانفرنس میں شرکت

اور خطاب کے لیے کینیڈا پہنچے ہیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca