218
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سید تسنیم حیدر کو لندن پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پر الزامات کے سلسلے میں تحقیقات کے لیے طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لندن کی انسداد دہشت گردی پولیس کے افسران جولائی کے وسط میں تسنیم شاہ کا انٹرویو کریں گے، تسنیم حیدر کا دو روز تک انٹرویو کیا جائے گا، تسنیم حیدر نے نواز شریف پر ارشد شریف کے قتل کا الزام لگایا۔
تفتیش کے دوران تسنیم شاہ کو ترجمان بھی فراہم کیا جائے گا۔ تسنیم حیدر کے الزامات کی تحقیقات کاؤنٹر ٹیررازم پولیس کے افسران کر رہے ہیں۔
تسنیم حیدر کے الزامات کی تحقیقات لندن کی انسداد دہشت گردی پولیس کی ایس او 15 ڈویژن کر رہی ہے۔