ٹیکس اصلاحات اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے،ایشیائی ترقیاتی بینک

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے ٹیکس اصلاحات اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اے ڈی بی کے مطابق کھلے پلاٹوں پر ٹیکس چھوٹ 6 سال بعد ختم ہو جائے اور پراپرٹی ڈویلپمنٹ پر ٹیکس عائد کیا جائے۔ یہ ترقی اور پیداوار کو روکتا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ غیر منقولہ جائیداد کی فروخت اور سرمایہ کاری پر معیاری ٹیکس عائد کیا جائے، پراپرٹی ڈویلپمنٹ پر ٹیکس مراعات نے حکومت کو ریونیو سے محروم کردیا، ٹیکس چھوٹ سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں مقامی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ ہے
اے ڈی بی کے مطابق پاکستان نیشنل اربن اسسمنٹ رپورٹ میں توانائی کی اصلاحات، واٹر سپلائی ریفارمز، واٹر سپلائی، ٹرانسپورٹ سسٹم، بلڈنگ ڈیزائن میں توانائی کے بہتر استعمال کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث توانائی کے متبادل ذرائع کو بھی بڑھانا ہو گا، آبی وسائل کے انتظام کے منصوبے سے پینے اور فضلے کے لیے صاف پانی، شہری ترقی کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کیا جائے گا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca