اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دہشت گرد حملے کے خطرے کے باعث امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹس منسوخ کر دئیےگئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی حکام کی جانب سے منصوبہ بند حملے کی تصدیق کے بعد کنسرٹس منسوخ کر د ئیے گئے۔آسٹریا کی پولیس نے حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہ میں دو افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔
کنسرٹس کے منتظمین کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "حکومتی حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے بعد کہ اسٹیڈیم میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، ہمارے پاس کنسرٹس کو منسوخ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔”رپورٹس کے مطابق، ٹیلر سوئفٹ نے 8، 9 اور 10 اگست کو ویانا کے ارنسٹ ہیپل اسٹیڈیم میں پرفارم کرنا تھا، جس میں ہر روز تقریباً 65,000 شرکاء کی آمد متوقع تھی۔