اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے مشہور فٹبالر ٹریوس کیلسی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، جو چند ہی گھنٹوں میں دنیا بھر میں موضوعِ بحث بن گئیں۔
اس پوسٹ کو صرف 6 گھنٹوں میں ایک ملین سے زیادہ مرتبہ ری پوسٹ کیا گیا، جو انسٹاگرام کی تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس کے علاوہ، تصاویر کو اب تک 29 ملین سے زائد صارفین نے لائک بھی کیا۔
پوسٹ پر لاکھوں کی تعداد میں کمنٹس موصول ہوئے، جو ٹیلر سوئفٹ کی عالمی مقبولیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ ٹیلر اور ٹریوس پچھلے دو برس سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور منگنی کے بعد جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔