اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)دنیا کی مقبول پاپ اسٹار ٹیلر ایلسن سوئفٹ نے اپنا بارہواں اسٹوڈیو البم ’’دی لائف آف اے شوگرل‘‘ ریلیز کر دیا ہے جو 12 گانوں پر مشتمل ہے۔ تقریباً 42 منٹ دورانیے پر مشتمل یہ البم سوئفٹ کے پچھلے پراجیکٹس کے مقابلے میں نسبتاً مختصر ہے لیکن موسیقی اور لیرکس کے اعتبار سے ایک مربوط کہانی بیان کرتا ہے۔
البم کے اجرا کا اعلان ٹیلر سوئفٹ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک تخلیقی ویڈیو کے ذریعے کیا، جس میں ایک نارنجی دروازے کو ان کے نئے میوزیکل دور میں داخلے کی علامت کے طور پر دکھایا گیا۔
اس البم میں مشہور پروڈیوسرز میکس مارٹن اور شیل بیک نے بھی کام کیا ہے جنہوں نے سوئفٹ کے کئی سپر ہٹس گانے تخلیق کیے تھے۔ ان کی پروڈکشن نے اس البم کے ہر ٹریک کو منفرد مگر مربوط انداز دیا ہے۔
سوئفٹ نے اگست میں اپنے منگیتر اور نیٹ فلکس اسٹار ٹریوس کیلسی کے پوڈکاسٹ "نیو ہائٹس” میں اس البم کی تصدیق کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ البم ہے جسے بنانے کا خواب وہ ہمیشہ سے دیکھ رہی تھیں، اور مقصد ایسی دھنیں دینا تھا جو سننے والوں کے دلوں پر ہمیشہ نقش رہیں۔