پی ٹی آئی لیڈر طیبہ راجہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر صنم جاوید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی کو اونچا دکھانے کے لیے باقی سب کی قربانیوں کو ایک طرف رکھنا ضروری نہیں ہے.
طیبہ راجہ نے کہا کہ صنم جاوید کی ضمانت انسداد دہشت گردی کی عدالت بار بار دیتی ہے. صنم جاوید کو 8 بار گرفتار کیا گیا کیونکہ انہیں 7 بار ضمانت ملی تھی.
انہوں نے مزید کہا کہ عالیہ حمزہ اور طیبہ راجہ کی ضمانت لاہور ہائی کورٹ نے 9 ماہ بعد 15 مرتبہ بینچ ٹوٹنے کے بعد دی تھی، پھر اے ٹی سی کے ذریعے کسی کو ضمانت کیسے دی جا سکتی ہے یہ ایک بڑا سوال ہے.
طیبہ راجہ نے کہا کہ ایک خاتون کو میڈیا کوریج نہیں مل سکی، اس وقت کسی ایک شخص کو سرخیوں میں جانے کی اجازت کیسے دی گئی ہم سب صرف عمران خان کی واپسی تک خاموش ہیں، صبر کرو، سب بولیں گے.
132