طیب اردوان عظیم لیڈر ہیں، ترکی کے عوام کا ان پر غیر متزلزل اعتماد ہے،شہباز شریف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رجب طیب اردوان عظیم لیڈر ہیں، ترکی کے عوام کا ان پر غیر متزلزل اعتماد ہے۔ میں صدر رجب طیب اردگان کو ایک بار پھر ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ صدر اردگان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں ۔ آئندہ 3 سال میں باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی کوشش کریں گے، دونوں ممالک ایک ہیں، ترکی نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومت اور عوام نے ہمیشہ مشکلات میں ایک دوسرے کی مدد کی، ترک سرمایہ کار شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں، ترک سرمایہ کاروں کو بھی پن بجلی کے منصوبوں کے لیے مدعو کیا جاتا ہے، ایران اور ترکی کے درمیان ریلوے نیٹ ورک کا منصوبہ اہم ہو سکتا ہے، ہماری افرادی قوت انتہائی ہنر مند ہونے کے باوجود نسبتا سستی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کی ٹیکنالوجی اور پاکستان کی افرادی قوت دونوں ممالک کے لیے بہترین ثابت ہو سکتی ہے۔ پاکستان میں گزشتہ سیلاب سے 33.3 ملین لوگ بے گھر ہوئے، فصلیں تباہ ہوئیں، تعمیراتی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ 30 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا، ترکی نے ہمیشہ کشمیر کاز کی غیر مشروط حمایت کی ہے، بھارت کا کشمیریوں کو دبائے رکھنے کا رویہ بہت بڑا منفی پہلو ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com