سکولوں کی نجکاری کیخلاف پنجاب بھر کے اساتذہ سڑکوں پرآگئے 

لاہور میں پولیس نے احتجاج کرنے والے 100 سے زائد اساتذہ اور سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا جب کہ فیصل آباد میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے بعد پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

گوجرانوالہ، گجرات، بہاولپور، بہاولنگر اور میانچھ میں بھی اساتذہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے جب کہ حافظ آباد میں بھی اساتذہ کے ساتھ طلبہ بھی سڑکوں پر نکل آئے

احتجاج کے دوران شاہراہ بلاک کرنے پر پولیس کی جانب سے 125 سے زائد طلباء، دو ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، عارف والا میں اساتذہ کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں جب کہ سرکاری تعلیمی ادارے تین روز سے بند ہیں۔

پتوکی میں بھی اساتذہ کی جانب سے اسکولوں کو تالے لگا د ئیے گئے

دوسری جانب گوجرانوالہ میں بھی اساتذہ نے سکولوں کی تالہ بندی کرکے تعلیم کا بائیکاٹ کیا، خواتین اور مرد اساتذہ ڈی سی آفس کے سامنے جمع ہوگئے، احتجاج میں ضلع بھر سے ہزاروں خواتین اور مرد اساتذہ شریک ہیں۔

اساتذہ رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری سکولوں کی نجکاری روکی جائے اور ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس کی جائے، مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com