اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنیہ کی شہادت سے تہران فلسطین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔تہران میں حماس کے رہنما کی شہادت کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ کنانی نے لبنانپر اسرائیلی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کی۔کنانی نے اسرائیلی حکومت کے اس حملے کو لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلم کھلا خلاف ورزی، اور بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کے ساتھ ساتھ # اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
146