تحریک انصاف کا بھی مردم شماری کے معاملےکو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)تحریک انصاف نے بھی مردم شماری کے معاملے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات ہونا ہیں، مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری کی منظوری دے دی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تقریباً چار ماہ کا وقت دیا ہے، معاملے کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیلنج کیا ہے، کل تحریک انصاف بھی مردم شماری کے معاملے کو چیلنج کرے گی، فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن میں تاخیر ہوئی تو فروری یا مارچ میں انتخابات ہو سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان آئین کے تحت چلے تو بہتر ہوگا، اداروں میں تناؤ رہے تو معیشت کے حوالے سے اچھی خبر نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں الیکشن میں تاخیر کے بارے میں سپریم کورٹ سے واضح فیصلہ آئے گا۔ شمشاد اختر اور ڈاکٹر وقار مسعود کے لیے یہ ایک چیلنجنگ صورتحال ہے لیکن وہ بہت تجربہ کار لوگ ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔