تحریک انصاف کے امیدوار دوبارہ گنتی میں اپنی سیٹ ہارگئے

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ صغیر احمد نے پنجاب کے حلقہ پی پی چھ کہو ٹہ کے 68 پولنگ اسٹیشنوں کی دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دی تھی۔ دوبارہ گنتی کے نتیجے میں راجہ صغیر احمد جیت گئے.
ذرائع کے مطابق دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ صغیر احمد کے 3 ہزار 621 ووٹوں میں اضافہ کیا گیا۔ ہارنے والے آزاد امید کرنل (ر) شبیر اعوان نے کہا کہ بیلٹ پیپرز پر ڈبل سٹیمپ لگا کر ووٹوں کو مسترد کر دیا گیا.
اس کے علاوہ تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار عرفان اللہ خان پنجاب کے حلقہ پی پی 90 میں دوبارہ گنتی میں ہار گئے جبکہ آزاد امیدوار احمد نواز خان نوانی 7 ووٹوں کے فرق سے جیت گئے.
تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عرفان اللہ خان نے کہا ہے کہ دوبارہ گنتی غیر قانونی تھی، فارم 47 جاری ہونے کے بعد مجھے شکست دینے کے لیے دوبارہ گنتی کی گئی، ہمارے ووٹ مسترد کیے گئے، دوہری مہریں لگائی گئیں.
انہوں نے کہا کہ جھوک قلندر بخش پولنگ سٹیشن کا ہمارا نتیجہ شامل نہیں کیا گیا، بیلٹ پیپرز والے تھیلے پھاڑ دیے گئے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جعلسازی کی گئی، زبردستی مار پیٹ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹائے جائیں گے.

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca