آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ، تحریک انصاف کو شکست

 

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ، تحریک انصاف کو شکست ، آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس اپنی آبائی یونین کونسل بھی ہار گئے۔ ان کی یوسی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اویس لیاقت 134 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، پی ٹی آئی کے امیدوار نے 111 ووٹ حاصل کیے۔
راولاکوٹ میں بھی پی ٹی آئی کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ راولاکوٹ میونسپل کارپوریشن کی 22 نشستوں میں سے پی ٹی آئی صرف 3 نشستیں جیت سکی ہے۔

اسی طرح مظفرآباد کے بعد آزاد کشمیر کے ایک اور بڑے شہر راولاکوٹ میں بھی اپوزیشن کا میئر ہوگا۔ پونچھ ڈویژن میں 12 امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حکمران تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آزاد کشمیر کے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں دارالحکومت مظفرآباد میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی، مظفرآباد میونسپل کارپوریشن کی 36 میں سے 8 نشستوں پر پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی، جب کہ مسلم لیگ ن 12 وارڈز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔

مظفرآباد بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی نے بھی 7 نشستیں حاصل کیں، 7 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے جب کہ مسلم کانفرنس نے 2 نشستیں حاصل کیں

3 اضلاع نیلم، وادی جہلم اور مظفرآباد کی یونین کونسلوں کی 74 میں سے 33 نشستوں پر تحریک انصاف کامیاب ہوئی۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی نے 23، مسلم لیگ ن نے 10، آزاد امیدواروں نے 5، جب کہ مسلم کانفرنس نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

دوسری جانب میونسپل کارپوریشن باغ کے 15 میں سے 14 وارڈز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آ گیا ہے جس میں تحریک انصاف 9، پیپلز پارٹی 2 جب کہ 3 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

پلندری میونسپل کمیٹی کی 8 میں سے 4 نشستوں پر تحریک انصاف کامیاب ہے جب کہ 2 پر مسلم لیگ ن اور 2 پر آزاد امیدوار کامیاب ہیں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com