شوکاز کا جواب نہ دینے پر تحریک انصاف نے پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کردی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔
پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر پی ٹی آئی کی جانب سے کارروائی کی گئی۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے بھی پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ارکان کو پارٹی چھوڑنے پر اکسانے پر وضاحت طلب کی تھی۔ انہیں نوٹس کے 7 دن کے اندر پارٹی مخالف اقدام پر اپنا موقف بیان کرنا تھا۔

سرکاری ملازم نہیں کہ شوکاز نوٹس کا جواب دوں ،پرویز خٹک،عمران خان کا سابق وزیر کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

نوٹس کا پس منظر
واضح رہے کہ پرویز خٹک پی ٹی آئی حکومت کے دوران پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں، وہ پہلے ہی پارٹی کی صوبائی نشست چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
پرویز خٹک کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قیادت کے نوٹس میں آیا ہے کہ آپ پارٹی اراکین سے رابطہ کر رہے ہیں اور انہیں پارٹی چھوڑنے پر اکسا رہے ہیں ۔
شوکاز نوٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ اگر ان کا جواب غیر تسلی بخش پایا گیا یا انہوں نے جواب نہ دیا تو پارٹی پالیسی اور قواعد کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔

ارکان کو بغاوت پر اکسانے کا الزام ،تحریک انصاف نے پرویز خٹک کیخلاف کارروائی شروع کردی

تحریک انصاف
اس وقت تحریک انصاف کے بڑے بڑے رہنما یکے بعد دیگرے پارٹی چھوڑ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، علی زیدی، محمود باقی مولوی، عمران اسماعیل، فردوس عاشق اعوان، عامر محمود کیانی، سردار تنویر الیاس شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کے کئی سابق ارکان سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی قیادت میں نئی ​​بننے والی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شامل ہو گئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com