تحریک انصاف کا ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل کے بیان کا خیر مقدم

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل کے عمران خان سے متعلق بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین سمیت پوری دنیا اس وقت پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ جب بھی کوئی ملک انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرے گا اور شہریوں کے فوجی ٹرائل جیسے غیر قانونی اقدامات کرے گا تو دنیا اس کے خلاف آواز اٹھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ رچرڈ گرینل کے حوالے سے جب بھی کوئی پاکستان میں 9 مئی، 26 نومبر کے قتل عام، عام شہریوں کے فوجی ٹرائل اور خاص طور پر عمران خان کی رہائی کے حوالے سے آواز اٹھائے گا ہم ان کا شکریہ ادا کریں گے۔
شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم جو کہہ رہے ہیں دنیا اس کی تائید کرتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    جھلکیاں

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا