تحریک انصاف اور اس کے کارکنان عدلیہ کے تقدس کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے،عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور اس کے کارکنان عدلیہ کے تقدس کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے زمان پارک میں ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی معیشت پہلے ہی تباہ ہو چکی ہے، اب الیکشن نہ کروا کر آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ اپنی آئین شکنی کو بچانے کے لیے امپورٹڈ حکومت عدلیہ پر حملہ آور ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہیلتھ کارڈز سمیت کئی عوام دوست منصوبے روک کر غریبوں پر بوجھ بڑھ رہا ہے، ان میں عام آدمی کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں، مہنگائی بے قابو ہو چکی ہے، یہ خود ذمہ دار ہیں۔
معیشت کے چیمپئنز آج کل منہ چھپا رہے ہیں، ہر پاکستانی جان چکا ہے کہ وہ الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔
شہباز گل نے کہا کہ پارٹی ورکر پارٹی کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے، میری درخواست ہے کہ آئندہ الیکشن میں یوتھ ونگ، آئی ایس ایف اور سوشل میڈیا ونگ سے پارٹی کے نظریاتی نوجوانوں کو کم از کم دس فیصد ٹکٹ دئیے جائیں۔
ڈاکٹر شہباز گل نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مزید کہا کہ مشکل حالات میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہونے والے کارکن کو الیکٹ ایبل پر ترجیح دی جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا