اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں الیکشن کمیشن، گورنر کے پی کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا یکم مارچ کے عدالتی حکم پر عمل نہیں کر رہے، گورنر نے میڈیا پر 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا اور بعد میں مکر گئے۔
آئین کے مطابق 90 دن کے اندر انتخابات ضروری ہیں ،درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ گورنر کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دے
90 دن کی قریب ترین تاریخ دینے کی ہدایت کی جائے اور الیکشن کمیشن کو جلد از جلد انتخابی شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کو انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کا حکم دیا جائے۔