اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف اسمبلی کے ارکان احتجاج کے طور پر آج بھوک ہڑتال کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آج سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔. بھوک ہڑتال کیمپ کی قیادت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کریں گے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسد قیصر سمیت تمام اراکین پارلیمنٹ بھوک ہڑتال کریں گے، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بھی بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کریں گے، بھوک ہڑتال سہ پہر 3 بجے سے 7 بجے تک جاری رہے گی۔
بھوک ہڑتالی کیمپ میں ارکان پارلیمنٹ کو اپنی پارٹی کی وفاداریاں تبدیل نہ کرنے پر قانونی چارہ جوئی کی دھمکیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا، پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ بھی اٹھایا جائے گا اور اگر پی ٹی آئی کے مطالبات نہ مانے گئے تو بھوک ہڑتال کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے خود بھوک ہڑتال کرنے کا اشارہ دیا ہے۔.
41