تحریک انصاف کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے والے درخواست گزاروں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے والی پارٹی ممبر ہی نہیں اور الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان بھی واپس لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
تحریک انصاف بلے کی واپسی کیلئے آج عدالت سے رجوع کریگی
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو پارٹی انتخابات کرانے کے طریقہ کار کے بارے میں فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں، لہٰذا تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشانات سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار جائے۔ تحریک انصاف نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سینئر ججز پر مشتمل بینچ تشکیل دیا جائے اور درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارٹی آئین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لے لیا تھا۔