اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) تحریک انصاف نے دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
تحریک انصاف کے حماد اظہر نے اظہر صدیق کی ثالثی سے درخواست دائر کی گئی جس میں الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں
تحریک انصاف نے دفعہ 144 کے نفاذ کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا
درخواست گزار کے مطابق انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144 کا نفاذ نہیں ہو سکتا تاہم نگراں پنجاب حکومت نے انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144 کا نفاذ کیا۔ استدعا کی گئی کہ عدالت نگراں پنجاب حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے اور آئندہ بھی آرٹیکل 144 سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کرے۔
مزید پڑھیں
عمران خان کے ملک گیر جلسوں کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ
یاد رہے کہ لاہور کی ضلعی حکومت نے تحریک انصاف کی جانب سے جلسے اور ریلی کے اعلان کے بعد لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذکا اعلان کر دیا تھا جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر کیا جا چکا ہے ، تحریک انصاف نے کہ فیصلہ کیا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا ۔