تحریک انصاف نے دفعہ  144 کے نفاذ کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا

 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں آرٹیکل 144 کے نفاذ کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر بابر اعوان نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے جلسے پر دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے، انتخابی مہم تحریک انصاف کا آئینی حق ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن دفعہ 144 کا نفاذ واپس لے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت دفعہ 144 کا نفاذ کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا 15 کی خلاف ورزی کر رہی ہے، پنجاب حکومت پی ایس ایل میچ کو جواز بنا کر ریلی کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

متن کے مطابق تحریک انصاف کی ریلی اور پی ایس ایل میچ کا روٹ مختلف ہے۔ تحریک انصاف کی ریلی شام ساڑھے 5 بجے ختم ہوگی جبکہ پی ایس ایل کا میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔ اس سے قبل پی ایس ایل کے دوران کسی بھی شہر نے دفعہ 144 نافذ نہیں کی تھی۔

درخواست گزار کے مطابق پنجاب حکومت غیر قانونی طور پر تحریک انصاف کی انتخابی مہم روک رہی ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com