تحریک انصاف نےکارکنوں کو نیب راولپنڈی پہنچنے کی ہدایت کردی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے جڑواں شہروں کے رہنماؤں اور کارکنوں کو صبح 9 بجے نیب راولپنڈی کی عدالت پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اسلام آباد اور پنڈی کی تمام قیادت اور کارکنان راولپنڈی کی نیب عدالت پہنچیں
انہوں نے کہا کہ ہم ان اغوا کاروں کو پیغام دیں گے کہ وہ ایسی حرکتوں سے قوم کو ڈرا نہیں سکتے، اس کے علاوہ باقی شہروں میں کارکنان اپنے قائد کی بازیابی تک پرامن احتجاج جاری رکھیں۔

عمران خان کو رینجرز نے گرفتار کرلیا

پی ٹی آئی پشاور کے ضلعی صدر عاطف خان کی ہدایت پر قافلہ صوابی موٹروے سروس ایریا سے اسلام آباد روانہ ہوگا۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے گرفتاری کے بعد کہا تھا کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں طبی معائنے کے بعد بدھ کو نیب راولپنڈی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com